لیفٹیننٹ گورنر نے اوڈینا بانڈی پورہ میں پی ایم پیکیج ملازمین کیلئے نوتعمیر شدہ 224 ٹرانزٹ رہائش کا اِفتتاح کیا

لیفٹیننٹ گورنر نے اوڈینا بانڈی پورہ میں پی ایم پیکیج ملازمین کیلئے نوتعمیر شدہ 224 ٹرانزٹ رہائش کا اِفتتاح کیا

مرکزی حکومت کے عہد کو پورا کرنے اور اَگلے برس تک تمام ملازمین کو اَقامتی سہولیات فراہم کرنے کی مخلصانہ کوششیں کی جارہی ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر

 

بانڈی پورہ:لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج اوڈینا بانڈی پوری میں پی ایم پیکیج ملازمین کے لئے نوتعمیر شدہ 224 ٹرانزٹ رہائش کا اِفتتاح کیا۔
اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ مرکزی حکومت کے عہد کو پورا کرنے اور اَگلے برس تک تمام ملازمین کو اقامتی سہولیات فراہم کرنے کی مخلصانہ کوششیں کی جارہی ہیں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے جموںوکشمیر کو فلم کی شوٹنگ کے ترجیحی مقام کے طور پر بحال کرنے اور فروغ دینے سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ 80 کی دہائی کا جیساسنہری دور وادی میں پھر سے واپس آرہاہے۔
اُنہوں نے کہا کہ گذشتہ برس جموںوکشمیر میں 300 سے زیادہ فلمیں فلمائی گئیں۔اُنہوں نے مزیدکہا کہ جموں وکشمیر میں مزید فلم ساز آرہے ہیں جس سے معیشت مضبوط ہوگی ، مقامی لوگوں کو روزگارکے مواقع فراہم ہوں گے اور خوشحالی آئے گی۔
اِس موقعہ پر چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا ، دیگر سینئر اَفسران ، پی آر آئی ممبران اور بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.