ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
11.9 C
Srinagar

شعبہ سیاحت اور انتظامات

وادی کی اقتصادی ترقی کا زیادہ تر انحصار سیاحتی صنعت پر ہے اور اسی صنعت کی بدولت وادی کی دو تہائی آبادی اپنی روزی روٹی کماتی ہے۔گزشتہ چند برسوں کے دوران اس صنعت میں کسی حد تک بہتری آچکی ہے، جو ملی ٹنسی کی وجہ سے لگ بھگ ختم ہو چکی تھی اور قومی میڈیا نے اس حوالے سے اہم کردارادا کیا تھا۔معمولی ملی ٹنسی کے واقعہ کو قومی میڈیا اس طرح سے پیش کرتا تھا جس سے ملک کے عام لوگوں کولگتا تھا کہ وادی میں دن رات جنگ جیسی صورتحال رہتی تھی۔جب سے ریاست جموں کشمیر ،یونین ٹریٹری میں تبدیل ہوچکی ہے۔تشدد کے واقعات میں کمی آئی ہے اور حالات میں کافی سدھار ہونے لگا ہے جبکہ محکمہ سیاحت نے بھی ملک اور بیرون ملک اپنی اشتہاری مہم تیز کر دی جس کی بدولت جموں کشمیر خاصکر وادی میں بھاری سیاحتی رش دیکھنے کو مل رہاہے۔

رواں برس کے ابتدائی مہینوں میںلاکھوں سیاح وارد کشمیر ہو چکے ہیں جس سے اس صنعت سے وابستہ لوگوں نے راحت و سکون کی سانس لی ۔ہوٹل والے ،ہاﺅس بوٹ مالکان کے علاوہ ٹرانسپورٹ مالکان اور شکارا والوں کی آمدنی بڑھنے لگی ۔صرف باغ گُل لالہ میں تین لاکھ کے قریب سیاحوں نے حاضری دے کر رنگ بہ رنگی پھولوں کا لطف اُٹھایا ۔ یہ پہلا موقعہ ہے جب اس سیاحتی بھیڑ کو مد نظر رکھ کر محکمہ کیبل کار نے سیاحتی مقام گلمرگ میںگنڈولہ سروس عید کے دن بھی جاری رکھی تھی اور بہت سارے سیاحوں کو ٹکٹس بھی دستیاب نہ ہوئیں ۔بہر حال سیاحتی شعبہ جموں کشمیر کی اقتصادی ترقی اور عوامی خوشحالی کے لئے ریڈھ کی ہڑی کی مانند تصور کیا جارہا ہے۔اس شعبے کی مزید ترقی اور بہتری کے لیے محکمہ سیاحت کو روایاتی انتظامات سے ہٹ کر جدید طرز پر سوچنا چاہئے ۔

ہر صحت افزا ءمقام پر سیاحوں کی سہولیت کے لئے جدید طرز اور اعلیٰ معیاری کی سہولیات بہم رکھنی ہوگی تاکہ سیاحوں کو شکایت کرنے کا موقع نہ ملے اور دیگر لوگوں کو بھی یہاں کی سیر کرنے کے لئے آمادہ کرسکیں۔ اس طرح سیاحوں کی آمد میں روزبروزمزید اضافہ ہو سکے۔جموں کشمیر انتظامیہ کو اس شعبے میں ایک نگران کمیٹی بھی عمل میں لانی چاہئے جو نہ صرف سیاحوں کو درپیش مسائل و مشکلات سے متعلق جانکاری حاصل کر یں بلکہ محکمہ سیاحت اور انتظامیہ کو وقت وقت پر اس شعبے کی ترقی اور بہتری کےلئے نیک مشوروں سے بھی نوازیں، تاکہ اس اہم اور فائدہ مند صنعت میں مزید بہتری آسکے، جو وقت کی اہم ضرورت ہے۔عام لوگوں کے ساتھ ساتھ اس صنعت سے وابستہ افراد کو ایمانداری اور خوش اسلوبی کے ساتھ ساحوں سے پیش آنا چاہئے تاکہ کسی قسم کی بدنامی نہ ہو۔

Popular Categories

spot_imgspot_img