قاضی گنڈ: جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع کے قاضی گنڈ کے پاژنتھ گاؤں میں منگل کی صبح ایک نامعلوم شخص کی نعش برآمد ہوئی، جو بظاہر غیر مقامی لگ رہا ہے۔
ایک اہلکار نے بتایا کہ لاش کو کچھ مقامی لوگوں نے صبح کے وقت دیکھا، جنہوں نے پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے اور نعش کو اپنی تحویل میں لیا۔پولیس ذرائع کے مطابق نعش کسی غیر مقامی شہری کی لگ رہی ہے ۔تاہم شناخت کا عمل شروع ہوچکا ہے۔
پولیس نے معاملے کی نسبت ایک مقدمہ بھی درج کیا اور وجوہات جاننے کے لئے تفتیش بھی شروع کی گئی۔(کے این او)