جمعرات, مئی ۱۵, ۲۰۲۵
14.9 C
Srinagar

کوئی اصول نہیں۔۔؟

اس شہر میں آباد لوگوں کا خدا ہی حافظ ہے،یہ کس مٹی کے بنے ہیں ۔یہ لوگ صرف ایک دوسری کی ٹانگیں کھینچنے کے لیے ہمیشہ بے تاب ہوتے ہیں۔ہر شعبے میں ایسا دیکھنے کو مل رہا ہے کہ لوگ ایک دوسرے کی مخالفت کرتے ہیں۔تاجر،دلال،سیاستدان ،صحافی ،سرکاری ملازم اس مرض کا شکار ہو چکا ہے۔ایک دوسرے کی عیب چینی،غیبت اور بُرائی کرتے ہیں ۔رمضان میں بھی اس طرح کے حرکات سے باز نہیں رہتے ہیں ،پھر بھی خود کو مسلمان کہتے ہیں۔جھوٹ ،فریب،مکاری اب اس شہر میں عام ہورہی ہے۔پھر بھی لوگ مساجد ،خانقاہوں اور امام باڑوں میں گوہار لگائے بیٹھے رہتے ہیں ۔

پرانے ایام میں اس طرح کے لوگ اس شہر میں نظر نہیں ا ٓتے تھے بلکہ ایک دوسرے سے پیار کرتے تھے،ہمدردی کا اظہار کرتے تھے۔کہا جارہا ہے ،اُن دنوں اس شہر کے لوگ آج کی طرح صاحب علم نہیں تھے بلکہ وہ صرف اپنے پیروں ،فقیروں اور گھر کے بزرگوں کے کہنے پر چلتے تھے، اس کے برعکس آج کے لوگ یہ سب کچھ بُھول گئے ہیں ،لہٰذا اُن کے پاس کوئی اصول نہیں ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img