بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
14.4 C
Srinagar

جل تھل ۔۔۔

بارش ہی بارش ۔اس بارش نے اہلیان کشمیر کو خارش میں مُبتلا کیا ہے۔شب قدر ،عرفہ اور عید کی چہل پہل کیبجائے خاموشی نظر آ رہی ہے۔دُکان دار بےمار کی طرح ہاتھ پے ہاتھ دھرے دن بھر بیٹھے رہتے ہیں۔جہاں تک قصاب اور بیکری والوں کا تعلق ہے، اُن کے دُکانوں میں لوگوں کی بھیڑ نظر آرہی ہے اور بارش کی آڑ میں وہ لوگوں کے ساتھ فراڈکرتے رہتے ہیں اور مہنگے دام گوشت اور روٹی فروخت کرتے ہیںکیونکہ کوئی پوچھنے والا بھی کوئی نہیں ہے ۔

جہاں تک حکام کا تعلق ہے وہ بھی بارش کو دیکھ کر کمبل لےکر گھروں میں لیٹے رہتے ہیں۔ویسی بھی عام کشمیری عید کی خوشیاں اس لئے بھول گیا ہے،کیوں کہ اُسے ڈر ہے کہ کہیں پھر ایک بار سیلاب نہ آجائے۔سنہ 2014 تباہ کن سیلاب کے وہ بھیانک مناظر آج بھی اہلیان کشمیر کی آنکھوں کے سامنے آرہے ہیں جن کی وجہ سے اکثر لوگ خاک پر بیٹھ گئے۔اللہ کرے یہ بارشیں بند ہو ،موسم خوشگوار ہو جائے تاکہ بچے آرام سے گھوم پھیر سکے اور عید کی خوشیوں سے لطف اندوز ہوسکے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img