پاکستان کی پارلیمنٹ میں 1973 کے آئین کے تحفظ کے لیے قرارداد منظور

پاکستان کی پارلیمنٹ میں 1973 کے آئین کے تحفظ کے لیے قرارداد منظور

اسلام آباد، 11 اپریل : پاکستان کی قومی اسمبلی میں 1973 کے آئین کی گولڈن جوبلی کے موقع پر آئین کے تحفظ اور دفاع کے لیے ایک قرارداد منظور کی گئی میڈیا رپورٹوں کے مطابق، پیر کے روز منظور کی جانے والی قرارداد میں قومی اسمبلی نے ریاستی اداروں پر زور دیا کہ وہ آئین کے مکمل نفاذ کو یقینی بنانے اور شہریوں کے حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کریں۔

پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے قرارداد پیش کرتے ہوئے کہا کہ وفاق کے اصول کو آئین کے بنیادی اصولوں میں سے ایک کے طور پر برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا گیا ہے۔

اس موقع پر اپنے پیغام میں مسٹر شہباز شریف نے ملک کے عام لوگوں کو معاشی ترقی، آزادی اور سہولیات مہیا کرکے آئین کے تقدس کو یقینی بنانے کا عزم کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ آئین پاکستان کا محافظ اور رہنما اصول ہے اور ہم اس کی حفاظت کے لیے اپنی جانیں بھی قربان کر سکتے ہیں۔

آئین کو تمام ریاستی اداروں کی اصل قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سے قوم کو متحد رکھا جاسکتا ہے۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.