ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
11.9 C
Srinagar

پلوامہ میں چوروں نے اے ٹی ایم مشین ہی اڑا لی

سری نگر،8 اپریل : جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے مین ٹاون علاقے میں چوروں نے جموں وکشمیر بینک کی اے ٹی ایم مشین کو نقدی رقم سمیت اڑا لیا۔
ذرائع نے بتایا کہ پلوامہ کے مین ٹاون میں دوران شب چوروں نے گورنمنٹ ڈگری کالج کے نزدیک جموں وکشمیر بینک کی اے ٹی ایم مشین کو نقدی رقم سمیت اڑا لیا۔
انہوں نے کہا کہ تاہم ابھی معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ اے ٹی ایم مشین میں کتنی نقدی رقم موجود تھی۔
دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔

یو این آئی 

Popular Categories

spot_imgspot_img