جمعہ, مئی ۹, ۲۰۲۵
17.5 C
Srinagar

بنڈی سنجے سے مودی کی خوشگوار ملاقات، تصویر وائرل

حیدرآباد8اپریل:حیدرآباد کے بیگم پیٹ ایرپورٹ پر وزیراعظم مودی کی آمد اورشاندار استقبال کے موقع پر مودی اور تلنگانہ بی جے پی کے صدر بنڈی سنجے کی تصویر نے تمام کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی ہے۔ جب طیارہ سے اترنے کے بعد بنڈی سنجے نے وزیر اعظم مودی کو نمستے کیا تو مودی نے ان کا ہاتھ پکڑا،مسکرادیا اورنیک خواہشات کا اظہارکیا۔ اس وقت ان کے قریب بی جے پی کے رکن راجیہ سبھا لکشمن، مرکزی وزیرسیاحت کشن ریڈی اور گورنر موجود تھے۔ سنجے دسویں جماعت کے پیپر لیک معاملے میں دو دن جیل میں تھے۔ وزیراعظم نے ان کی گرفتاری پر تفصیلات حاصل کی تھیں۔ان کی ضمانت پر رہائی عمل میں آئی اور آج بیگم پیٹ ایرپورٹ پر وزیراعظم سے ان کی خوشگوار ملاقات کی تصویر جلد ہی سوشیل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

یواین آئی 

Popular Categories

spot_imgspot_img