جمعرات, مئی ۱۵, ۲۰۲۵
13.5 C
Srinagar

انسانیت شرمسار

اس شہرمیں انسانیت شرمسار ہورہی ہے۔اب اس خوبصورت جنت کی وادی میں لوگ روزگار کی تلاش میں ایسا کام کرتے ہیں کہ انسان دھنگ ہو کے رہ جاتا ہے۔اکثر نوجوان ڈرگ مافیا کے ساتھ ملکر اپنا اور اپنے دوسرے لوگوں کے شاندار ماضی پر کاری ضرب لگادیتے ہیں۔افسوس کے ساتھ یہ کہنا پڑ رہا ہے کہ ہم اپنے اسلاف کی تعلیمات سے منہ موڑکر زندگی کے اصول توڑرہے ہیں۔گزشتہ دنوں جب باغ مہتاب علاقے سے یہ خبر آگئی کہ چند افراد وہاں ایک کرایہ کے مکان میں فحاشیت کا اڈہ چلارے تھے، تو پوری انسانیت شرمسار ہوگئی کےونکہ اس مقدس مہینے کا کوئی خیال بھی نہیں رکھا گیا،جس میں اکثر لوگ عبادت خدا وندی میں محو ہوتے ہیں اور دن رات روتے ہیں کہ ان کے گناہوں کی معافی ہوسکے۔

اس شہر میں اب باپ بیٹی کا قتل کر کے اس بات کاواضح ثبوت دے رہا ہے کہ ہم زمانہ جہالیتسے بھی گئے گذرے ہیں۔پھربھی ہم دم بھر رہے ہیں کہ ہم مسلمان ہیں اور ہم ہی سب سے اعلیٰ ہیں۔سچ تو یہ ہے کہ ہم علم و عرفان کے سمندر میں پیالے کی حیثےت بھی نہیں رکھتے ہیں لہٰذا ہم سب کو اپنے آپ پر غور کرنا چاہے کہ آخر ہم کیا ہیں ؟۔

Popular Categories

spot_imgspot_img