جمعرات, مئی ۱۵, ۲۰۲۵
14.9 C
Srinagar

وطن پرستوں کی چاہت۔۔۔

ہندوستان ایک جمہوری ملک ہے اور تقسےم ہند سے قبل بھی اس ملک مےں ہندو ۔مسلم بھائی چارہ قائم و دائم تھا اور آج بھی اس ملک میں یہ بھائی چارہ قائم ہے۔بدقسمتی سے انگریز حکومت کے خلاف چلی تحریک آزادی کے دوران انگریزوں نے تقسیم کرو اور حکومت کرو پالیسی اپنائی اور اس طرح تقسیم کے دوران بھی آر پار کے انسان سازش کا شکار ہوئے ۔اس طرح لاکھوں لوگ قتل عام میں مارے گئے۔بہرحال ہندوستان آزاد ہوا اور یہاں کے حکمرانوں نے تَدبُر اور دور اندیشی سے کام لیکر ےہاں آباد تمام مذاہب کے لوگوں کے ساتھ ہم آہنگی اور بھائی چارہ قائم رکھا اور آج تک یہ سلسلہ جاری ہے۔یہ بھی اےک حقیقت ہے کہ آزادی کے بعدبھی بیرونی سازشوں کاسلسلہ تھم نہ سکا اور اکثر اوقات پر بھارت مےں مذہبی بھائی چارے کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی۔ تاہم ان تمام کوششوں کو ہر وقت پر ناکام بنایا گیا۔ہمسایوں نے بھی ان سازشوں میں کوئی کسر باقی نہیں رکھی ۔

انہوں نے کبھی پنجاب اور کبھی کشمیر میں ملی ٹنسی شروع کی، اس طرح بھارت کو کمزور کرنے کی ناکام کوشش کی۔کشمیر میں امن قائم ہونے لگا اور پھر سے پنجاب میںخالصتان کے نام پر ملی ٹنسی شروع ہونے لگی،ان لوگوں کے کہنے پر ہی برطانیہ ،آسٹریلیا دےگر سفارت خانوں پر ترنگا کیبجائے خالصتانی جھنڈے لہرائے گئے۔گذشتہ دنوں رام نومی کے موقعے پر ملک کی مختلف ریاستوں بہار،مہاراشٹرااور بنگال میں فرقہ وارانہ فسادات کھڑے کیے گئے ۔اس بات سے کسی کو انکار نہیں ہوسکتا ہے کہ ان فسادات کے پیچھے بھی سےاست کار فرما ہے۔گذشتہ روز ملک کے مسلم علماءحضرات نے مولانا مدنی کی سربراہی میں ملک کے وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کی اوراُنہیں ان سازشوں سے متعلق اپنا نقطہ نظر پیش کیا۔وزیر داخلہ نے انہیں باﺅر کیا کہ ملک میں کسی بھی فرد یا تنظیم کو فرقہ وارانہ فسادات کو ہوا دینی کی اجازت نہیں دی جائے گی ،نہ ہی مذہبی بنیادوں پر ملک کی جمہوریت کو نقصان سے دوچار کرنے کا موقع دیا جائے گا۔وزےر داخلہ نے زور دے کر کہا کہ بھارت ایک جمہوری ملک ہے یہاں سبھی مذاہب کے لوگوں کو قانون و آئین کے دارے میں برابر کے حقوق حاصل ہیں ۔

انہوں نے علماءکے سے ساتھ منعقدہ اس میٹنگ میں صاف الفاظ میں کہا کہ کسی بھی طرح کی ملک دشمنی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔بہر حال اکیلے حکمران ملک کی حفاظت نہیں کرسکتے ہیں بلکہ اس کے لئے ملک کے جملہ عوام کو اپنے اپنے محاذپر آگے آکر کام کرنا چاہئے، تاکہ یہ ملک ترقی اور خوشحالی کی بلندیوں کو بہ آسانی چھو سکے، جو کہ ہر وطن پرست انسان کی چاہت ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img