روس اور امریکہ کے تعلقات میں شدید بحران: پوتن

روس اور امریکہ کے تعلقات میں شدید بحران: پوتن

ماسکو، 06 اپریل: روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے بدھ کے روز کہا کہ روس اور امریکہ کے تعلقات سخت بحران سے گزر رہے ہیں۔

مسٹر ولادیمر پوتن نے یہ تبصرہ روس- امریکہ تعلقات پر ایک تقریب کے دوران کیا۔ تقریب میں روسی صدر نے بیرونی ممالک کے 17 نئے تعینات ہونے والے سفیروں سے دستاویزات وصول کیے۔ انہوں نے کہا کہ روس اور امریکہ کے درمیان تعلقات گہرے بحران سے گزر رہے ہیں۔

مسٹر پوتن نے کہا کہ عالمی سلامتی کا انحصار دونوں ممالک کے درمیان تعلقات پر ہے اور یہ کہ یوکرینی بحران اور روس کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کی کشیدگی دونوں کے لیے بالآخر امریکہ ذمہ دار ہے۔

مسٹر پوتن نے کہا کہ اگر امریکہ برابری، خودمختاری کے احترام اور ایک دوسرے کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کے اصولوں پر قائم رہے تو روس امریکہ کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کے حق میں ہے ۔ روسی صدر نے یورپی یونین (EU) کے ساتھ روس کے کشیدہ تعلقات پر بھی اظہار خیال کیا۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.