سری نگر،6 اپریل: وسطی ضلع بڈگام کے چاڈورہ علاقے میں جمعرات کی صبح ایک سڑک حادثے میں پلوامہ سے تعلق رکھنے والے دو افراد زخمی ہوگئے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سرائے چاڈورہ کے قیصر ملہ علاقے میں ایک گاڑی سڑک پر لڑھک گئی جس کے نتیجے میں اس میں سوار دو افراد زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کی شناخت بشیر احمد خان اور شکیل احمد پڈرو ساکنان پلوامہ کے بطور ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو علاج و معالجے کے لئے فوری طور پر سب ضلع ہسپتال چاڈورہ پہنچایا گیا جہاں ان میں سے بشیر احمد کو شری مہاراجہ ہری سنگھ ہسپتال سری نگر ریفر کیا گیا۔
یو این آئی