لیفٹیننٹ گورنر نے شری اَمرناتھ جی شرائین بورڈ میٹنگ کی صدارت کی

لیفٹیننٹ گورنر نے شری اَمرناتھ جی شرائین بورڈ میٹنگ کی صدارت کی

جموں:لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج راج بھون میں شری امرناتھ جی شرائین بورڈ کی 44ویں میٹنگ کی صدارت کی۔
میٹنگ میں شرائین بورڈ کے معزز ممبرا ن میںسوامی اودھیشا نند گری جی مہاراج ، ڈی سی رینہ ،شریمتی کیلاش مہرا سادھو ، کے این رائے ، کے این شری واستو ، پتمبر لال گپتا ، ڈاکٹرشیلیش رینہ ، پروفیسر وشوا مورتی شاستری اور شریمتی منجوگرگ نے یاتریوں کے لئے سہولیات کو بہتر بنانے کے لئے اَپنی قیمتی آراءاور تجاویز کا اشتراک کیا۔
میٹنگ میں یاترا کے لئے بہتر اور بغیر پریشانی کے جاری کاموں اور مستقبل کے منصوبوں پر تبادلہ خیال ہوا۔
لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری اور سی اِی او ایس اے ایس بی ڈاکٹر مندیپ کے بھنڈاری نے ایک تفصیلی پرزنٹیشن پیش کی اور بورڈ کو شری امرناتھ جی یاترا۔2023ءکے مختلف پہلوﺅں بشمول یاترا کے لئے رجسٹریشن ، ہیلی کاپٹر خدمات کی فراہمی ، خدمات فراہم کرنے والے ، یاترا کیمپس ، لنگر / این جی او خدمات ، یاتریوں / سروس فراہم کرنے کرنے والوں کے لئے اِنشورنس کور وغیرہ سے آگاہ کیا۔اُنہوں نے بورڈ کے سابق میٹنگوں میں کئے گئے فیصلوں پر کارروائی کی رِپورٹ بھی پیش کی۔
چیف اِنجینئر بی آر او نے میٹنگ کو یاترا ٹریکس کی دیکھ ریکھ ، بحالی اور ترقیاتی کاموں سے متعلق پیش رفت کے بارے میں جانکاری دی۔
میٹنگ میں چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ داخلہ راجکمار گوئیل ، ، ڈی جی پی دِلباغ سنگھ، سپیشل ڈی جی سی آئی ڈی آر آر سوین ، اے ڈی جی پی جموں مکیش سنگھ ، صوبائی کمشنروں ، اِنتظامی سیکرٹریوں ، ایڈیشنل سی اِی او ایس اے ایس بی اور سول ایڈمنسٹریشن ، ایس اے ایس بی ، پولیس او ر فوج کے دیگر سینئر اَفسران نے بھی ذاتی طور پر اور بذریعہ ورچیول موڈ شرکت کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.