مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے منتلائی میں سیاحتی سہولیات کی مربوط ترقی کا معائینہ کیا

مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے منتلائی میں سیاحتی سہولیات کی مربوط ترقی کا معائینہ کیا

علاقے میںہیلتھ کیئر اوردیگر سہولیات کا جائزہ لیا

اودھمپور:لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے آج منتلائی ۔ سدھ مہادیو میں سیاحتی سہولیات کی مربوط ترقی کا معائینہ کیا اور اُنہوں نے وہاں جاری تعمیراتی کاموں کاجائزہ لیا۔
اُنہوں نے علاقے میں دیگر بنیادی سہولیا ت اور صحت سہولیات کا جائزہ لیا ۔اُنہوں نے چنانی سے منتلائی تک سڑک منصوبے کی تعمیر کے منصوبے کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔
اِس موقعہ پر نیشنل پروجیکٹس کنسٹرکشن کارپووریشن ( این پی سی سی ) کے نمائندے نے علاقے میں جاری ترقیاتی کاموں کی موجودہ صورتحال کے بارے میں جانکاری دی۔
مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے اِس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ اہم پروجیکٹ اودھمپور ضلع کے لئے گیم چینجر ثابت ہوگا کیوں کہ اس سے روزگار کے بہت سے مواقع پیدا ہوں گے اور ضلع کی معیشت میں بھی اہم کردار اَدا کرے گا۔
مشیر موصوف نے پروجیکٹوں کی بروقت تکمیل کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
بعدا َزاں ،مشیر موصوف نے ایلو پیتھک سب سینٹر منتلائی کا بھی دورہ کیا اور وہاں موجود عملے اور مریضوں کے ساتھ اِستفساری گفتگو کی ۔ اُنہوں نے این ٹی پی ایچ سے ہیلتھ سینٹر کی نئی تعمیر شدہ عمارت کا بھی دورہ کیا اوروہاں موجود سہولیات کا جائزہ لیا۔
اُنہوں نے اَفسروں کو ہدایت دی کہ وہ عمارت کو فوری طور پر اَپنے قبضے میں لیںاور وہاں صحت خدمات شروع کریںکیوں کہ یہ 15 سے زیادہ ملحقہ دیہاتوںکی صحت خدمات پوری کرے گا۔
دورے کے دوران مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے مقامی اَفسران سے بھی بات چیت کی اور علاقے سے متعلق اہم مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔
بعد میں مشیر موصوف نے سدھ مہادیو کا دورہ کیا ۔اُنہوں نے وہاںمقامی لوگوں کے ساتھ بات چیت کی اور ان کے خدشات اور مسائل کا جائزہ لیا۔اُنہوں نے سدھ مہادیو مندر میں بھی حاضری دی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.