ٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍجموں و کشمےر کی اقتصادےات کے لئے سےاحتی صنعت رےڑ ھ کی ہڑی تصور کی جاتی ہے۔ اس صنعت سے جموں کشمےر کی لگ بھگ دو تہائی آبادی بلواسط ےا بلاواسط جُڑی ہوئی ہے۔گذشتہ تےن دہائےوں کے نامساعد اور پُر تشدد حالات مےں جہاں وادی مےں زندگی کے مختلف شعبے متاثر ہوئے ، وہےں اس سےاحتی صنعت کو بے پناہ نقصان سے دو چار ہونا پڑا ہے۔اس سےاحتی صنعت کو دوبارہ زندہ کرنے اور اس مےں نئی روح پھونکنے کے لئے مرکزی سرکار نے جموں کشمےر انتظامےہ سے ملکر ملک اور بےرون ملک کئی سمینار،سمپوزےم اور مےلے منعقد کئے، تاکہ پھر اےک بار اس وادی کی جانب سےاح راغب ہو سکےں۔گذشتہ تےن برسوں کے دوران اس صنعت سے وابستہ لوگوں نے کسی حد تک راحت و سکون کی سانس لی۔
اس بات کا اندازہ ےہاں سے بہ آسانی لگاےا جاسکتا ہے کہ گذشتہ اےک ہفتے کے دوران جھےل ڈل کے کنارے آباد زبر ون پہاڑی کے دامن مےں واقع باغ گُل لالہ کی سےر اےک لاکھ سےاحوں نے کی جن مےں مقامی لوگ بھی شامل ہےں،جو کہ اب تک کا سب سے بڑا رےکاڑ مانا جاتا ہے۔وادی مےں اگر ےہ صنعت کامےاب ہو جاتی ہے، تو اس کی بنا پر وادی کی اےک بہت بڑی آبادی اپنا روزگار بہتر ڈھنگ سے حاصل کر سکتی ہے جس مےں ہوٹل اور ہاوس بوٹ مالکان ،گائےڈ اور شکارہ والے،گھوڑے والے ،دوکاندار اور دستکارشامل ہےں،اس صنعت کو بڑھاوا دےنے کے لئے جہاں انتظامےہ کوشاں ہے ۔وہےں عام لوگوں کی بھی ذمہ داری بن جاتی ہے کہ وہ سےاحوں کی بہتر ڈھنگ سے مہمان نوازی اور خدمت کرےں جو کہ اس وادی کی صدےوں پُرانی رواےات رہ چکی ہے،اُن سے اچھابرتاو کر کے اُنہےں کسی قسم کا دھوکہ نہ دےں۔مختلف سےاح ےہ شکاےت کرتے رہتے ہےں کہ ےہاں مختلف بہانوں سے لوگ اُنہےں لوٹتے ہےں،کشمےری دست کاری مصنوعات کے بدلے مختلف بےرونی جگہوںکی چیزیں فروخت کی جاتی ہیں ،اس طرح وادی کے ےہ لوگ نہ صرف اپنی روزی روٹی پر لات مار رہے ہےں بلکہ وہ وادی کے عام لوگوںکی بدنامی بھی کرتے ہےں جو ہرگز اچھی بات نہےں ہے۔اس صنعت کو فائدہ مند بنانے کے لئے امن و آمان کا قائم ہونا بے حد لازمی ہے ،جس مےں اےل جی انتظامےہ ابھی تک کامےاب رہی ہے۔انتظامےہ کو بالی ووڈ کے فلمسازوں پر بھی اپنا اثر و رسوخ استعمال کرنا چاہئے کہ وہ پھر سے پُرانے اےام کی طرح ےہاں فلموں کی عکس بندی شروع کرےں اور اُن فلموں مےں مقامی اداکاروں کو بھی شامل کیا جائے تاکہ وہ لوگ بھی مالی اعتبار سے مستفےد ہوںجو گذشتہ کئی برسوں سے بے کار اور بے روز گار ہےں۔غرض وادی مےں بہتراقتصادی ماحول قائم کرنے کے لئے سےاحتی شعبہ اےک اہم رول نبھاسکتا ہے اورامن و آمان بھی قائم ہوسکتا ہے ،جو ہر کشمےریوںکا مدعا و مقصد ہے۔