ہفتہ, مئی ۳, ۲۰۲۵
14.1 C
Srinagar

سری نگر میونسپل حدود سے باہر آنے والے اسکولوں کے اوقات کار میں یکم اپریل سے تبدیلی

 

سری نگر،29 مارچ: محکمہ اسکول ایجوکیشن کشمیر نے سری نگر میونسپل حدود سے باہر آنے والے اسکولوں کے اوقات کار میں یکم اپریل سے تبدیلی کا حکم جاری کیا ہے۔
متعلقہ محکمے کی طرف سے جاری ایک حکمنامے میں کہا گیا: ‘سری میونسپل حدود سے باہر آنے والے سرکاری و تسلیم شدہ نجی اسکولوں میں یکم اپریل 2023 سے اوقات کار صبح دس بجے سے چار بجے تک ہوں گے’۔ تمام اسکولوں سے حکمنامے پر من و عن عملدر آمد کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔
حکمنامے کے مطابق ہدایت کی خلاف ورزی کا سنجیدہ نوٹس لیا جائے گا۔ محکمہ تعلیم کے اس حکمنامے میں سری نگر میونسپل حدود میں آنے والے اسکولوں کے اوقات کار کا ذکر نہیں کیا گیا ہے جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ ان میں اوقات کار صبح نو بجے سے دو بجے تک رہے گا۔
سری نگر میونسپل حدود میں آنے والے اسکولوں میں اوقات کار تبدیل نہ کرنے سمارت سٹی پروجیکٹ پر جاری کام ہوسکتا ہے۔
یو این آئی۔

Popular Categories

spot_imgspot_img