سری نگر،20 مارچ: کشمیر پولیس کے سپیشل انوسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) نے پیر کی صبح جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے کاکہ پورہ علاقے میں تلاشی کارروائیاں انجام دیں۔
ذرائع نے بتایا کہ ایس آئی یو کی ایک ٹیم نے پیر کی صبح پلوامہ کے کاکہ پورہ علاقے میں تلاشی کارروائیاں انجام دیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ کارروائیاں عبدالعزیز ڈار ولد غلام محمد ڈار کے گھر پر انجام دی گئی۔
عبدالعزیز ڈار لشکر طیبہ کے سرگرم کمانڈر ریاض احمد ڈار کے والد ہیں۔
بتایا جاتا ہے کہ ریاض احمد گذشتہ آٹھ برسوں سے سرگرم ہے اور سب سے پرانا زندہ بچ جانے والد جنگجو ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ یہ تلاشی کارروائیاں پولیس اسٹیشن پلوامہ میں ایف آئی آر زیر نمبر 239\\\\2022 کے تحت انجام دی جا رہی ہیں۔
یو این آئی