جمعہ, مئی ۹, ۲۰۲۵
17.5 C
Srinagar

عمران خان کی گرفتاری کی کوشش میں پولس اور پی ٹی آئی کے حامیوں کے درمیان جھڑپ

اسلام آباد/ لاہور پولیس نے آج پاکستان رینجرس کے ساتھ مل کر سابق وزیر اعظم عمران خان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی اور اس سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حامیوں سے ان کی سخت جھڑپ ہوگئی۔

روزنامہ اخبار ڈان کی خبر کے مطابق، سکیورٹی فورس نے لاہور کے زمان پارک کے علاقے میں واقع عمران خان کی رہائش گاہ پر گھسنے کی کئی کوششیں کیں، لیکن انہیں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حامیوں نے ناکام بنا دیا۔

پی ٹی آئی کے حامیوں کی جانب سے مبینہ طور پر سکیورٹی اہلکاروں پر پتھراؤ کے بعد پولیس نے آنسو گیس کے گولے داغے جس سے صورتحال مزید کشیدہ ہوگئی۔ پی ٹی آئی کے مشتعل حامیوں نے لاہور ویسٹ مینجمنٹ اتھارٹی کے واٹر ٹینکر کو آگ لگا دی۔

ڈان کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کے حامیوں نے مال روڈ پر وارڈن کے دفتر میں توڑ پھوڑ کی۔ اس کے علاوہ گرد و نواح میں موٹر سائیکلوں اور دیگر گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچایا گیا۔

ڈان اخبار نے رپورٹ کیا کہ مقامی وقت کے مطابق صبح 10:30 بجے کے قریب، بکتر بند گاڑیوں کو دوبارہ مسٹر عمران خان کی رہائش گاہ کی طرف جاتے دیکھا گیا۔

تاہم عمران خان کی گرفتاری کو روکنے کے لیے پی ٹی آئی کے کارکنان گزشتہ 15 گھنٹے سے زائد عرصے سے اسلام آباد پولیس سے لوہا لے رہے ہیں۔ اس تصادم کے دوران اب تک 30 افراد زخمی ہو چکے ہیں اور پی ٹی آئی کے 15 حامیوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img