جمعہ, مئی ۹, ۲۰۲۵
17.5 C
Srinagar

شمال مغربی مدگاسکر میں کشتی ڈوبنے سے ہلاکتوں کی تعداد 34 ہو گئی

انتاناناریوو، 15 مارچ / شمال مغربی مدگاسکر کے نزدیک ہفتہ کی رات ایک "غیر رجسٹرڈ” کشتی ڈوبنے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 34 ہو گئی ہے۔

بندرگاہ کے سمندری آپریشنز کے ڈائریکٹر میمی تھیری رینڈریناریونی نے کہا، "مجموعی طور پر، سرچ آپریشن کے دوران منگل کے روز 11 لاشیں ملی ہیں، جس سے کشتی پر سوار مسافروں کی تعداد 58 تک ہونے کا پتہ چلا ہے، جن میں سے 24 کو زندہ بچا یا گیا اور 34 ہلاک ہو چکے ہیں۔حکام ابھی تک واقعے کی وجوہات کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

فرانسیسی بحر ہند کے جزیرے مایوٹے جانے والی کشتی ہفتے کی رات شمال مغربی مدگاسکر میں انکازومبورونا کے نزدیک سمندر میں ڈوب گئی۔ پیر کے روز وزارت ٹرانسپورٹ اور موسمیات نے کہا تھاکہ 47 مسافر جہاز میں سوار تھے۔

یو این آئي

Popular Categories

spot_imgspot_img