رام بن میں ٹرک دریائے چناب میں جا گرا، بچاؤ آپریشن جاری

رام بن میں ٹرک دریائے چناب میں جا گرا، بچاؤ آپریشن جاری

جموں،13 مارچ : جموں وکشمیر کے ضلع رام بن میں اتوار کی شام سری نگر- جموں قومی شاہراہ پر ایک ٹرک لڑھک کر دریائے چناب میں جا گرنے کے بعد ٹرک ڈرائیور لاپتہ ہوگیا جس کی تلاش کے لئے بچاؤ کارروائیاں جاری ہیں۔
ذرائع کے مطابق رام بن میں مہر کے نزدیک اتوار کی شام قومی شاہراہ پر جموں جارہا ایک ٹرک ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہوکر دریائے چناب میں جا گرا۔
انہوں نے کہا کہ واقعہ پیش آتے ہی رام بن پولیس اسٹیشن کے پولیس اہلکار اور کیو آر ٹی رضاکار جائے واردات پر پہنچ گئے اور بچاؤ آپریشن شروع کر دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ جائے واردات سے صرف کچھ کاغذات اور گاڑی کے کچھ حصے بر آمد ہوئے ہیں اور بعد میں تاریکی ہونے کی وجہ سے آپریشن معطل کر دیا گیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ پیر کی صبح بچاؤ آپریشن کو دوبارہ شروع کر دیا گیا۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.