لیفٹیننٹ گورنر نے پردھان منتری راشٹریہ بال پُرسکار ایوارڈ حاصل کرنے والوں کو اعزاز سے نوازا

لیفٹیننٹ گورنر نے پردھان منتری راشٹریہ بال پُرسکار ایوارڈ حاصل کرنے والوں کو اعزاز سے نوازا

جموں:لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج راج بھون میں سال 2022ءاور 2021ءکے لئے بالترتیب پردھان منتری راشٹریہ بال پُرسکار کے ایوارڈ یافتہ آروشی کوتوال اور ایس ہر منجوت سنگھ کو اعزاز سے نوازا۔
اُنہوںنے مستقبل کی کوششوں میں جموںوکشمیر یوٹی اِنتظامیہ کی طرف سے ہر ممکن سپورٹ اور مدد کا یقین دِلایا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے ایوارڈ حاصل کرنے والوں کے ساتھ اِستفساری گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اختراعات اور کھیلوں میں ان کی غیر معمولی کامیابیوں نے بہت سے دوسرے چھوٹے بچوں کو بہترین کارکردگی کے لئے جدو جہد کرنے کی ترغیب دی ہے۔
ایس ہر منجوت سنگھ ایک نوجوان اختراعی نے ایک وومن سیفٹی ایپ ۔رَکشا تیار کی تھی اور مختلف اولمپیا ڈز اور مقابلے جیتے تھے جبکہ آروشی کوتوال جو کہ ایک گرینڈ ماسٹر بننے کی خواہش رکھتی ہیں ، نے بہت سے قومی اور بین الاقوامی شطرنج چمپئن شپ میں یوٹی اور ملک کا نام روشن کیا ہے۔
اِس موقعہ پر پردھان منتری راشٹریہ بال پُرسکار ایوارڈ یافتہ اَفراد کے اہل خانہ موجود تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.