حکومت جموں و کشمیر محکمہ اطلاعات سابق قانون ساز اور مجسمہ ساز نے لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی

حکومت جموں و کشمیر محکمہ اطلاعات سابق قانون ساز اور مجسمہ ساز نے لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی

جموں:سابق قانون ساز اور سینئر بی جے پی لیڈر دیویندر سنگھ رانانے آج راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات کی۔
دیویندر سنگھ رانا نے جموںوکشمیر یوٹی میں بنیادی ڈھانچہ ،صنعتی ترقی اور فیصلہ سازی میں عام آدمی کو شامل کرنے کے لئے اُٹھائے گئے اقدامات کے لئے لیفٹیننٹ گورنر کا شکر یہ اَدا کیا۔ اُنہوں نے پبلک سروس کمیشن کی جانب سے تیز رفتار بھرتی عمل کو بھی سراہا۔
دیویندر سنگھ رانا نے نوجوانوں ، پی او جے کے کے بے گھر کنبوں ، مغربی پاکستانی پناہ گزینوں اورکسٹودین پراپرٹی رکھنے والوں سمیت معاشرے کے مختلف طبقات کے فلاحی اَمور پر تبادلہ خیال کیا۔ اُنہوں نے منریگا کے تحت زیر اِلتوا¿ ادائیگی کے مسئلہ کو بھی اُجاگر کیا۔ لیفٹیننٹ گورنر نے سابق رُکن اسمبلی کو یقین دِلایا کہ ان کی جانب سے اُٹھائے گئے حقیقی مسائل کا سنجیدگی سے جائزہ لیا جائے گا۔
بعد میں مشہور مجسمہ ساز رویندر سنگھ جموال ، سرپنچ بیر پور محترمہ وینا جموال کے ہمراہ نے لیفٹیننٹ گورنر کو فن سے متعلق سرگرمیوں کے فروغ کے لئے اَپنے آنے والے اَقدامات کے بارے میں مطلع کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.