پونچھ میں تین برسوں سے مفرور ملزم گرفتار:پولیس

پونچھ میں تین برسوں سے مفرور ملزم گرفتار:پولیس

جموں،9 مارچ : جموں وکشمیر پولیس نے ضلع پونچھ کے تھانہ منڈی پولیس اسٹیشن میں درج ایک مقدمے میں مطلوب مفرور ملزم کو زائد از تین برسوں کے عرصے کے بعد گرفتار کیا۔
ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ مفرور ملزم جو پولیس اسٹیشن منڈی میں درج ایک کیس کے سلسلے میں مطلوب تھا کو ایس ایچ او منڈی مختار علی اور سب انسپکٹر افتخار احمد کی قیادت میں ایک پولیس ٹیم نے زائد از تین برسوں کے بعد گرفتار کیا۔
گرفتار شدہ ملزم کی شناخت شبیر احمد ولد ثناواللہ ساکن کلائی تحصیل حویلی کے بطور کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملزم آئی پی سی کی دفعہ 341/ 323/427/504/506 کے تحت درج ایف آئی آر زیر نمبر 07/2023 میں مطلوب تھا۔
بیان میں کہا گیا کہ ملزم مفرور تھا اور سپیشل موبائل مجسٹریٹ پونچھ کی طرف سے اس کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری کیا گیا تھا۔
بیان کے مطابق ملزم کو مزید کارروائی کے لئے عدالت میں پیش کیا گیا۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.