کشمیر:پاسپورٹ دفتر کا خصوصی کیمپ، 7 سو حج عازمین کو پاسپورٹ دئے گئے

کشمیر:پاسپورٹ دفتر کا خصوصی کیمپ، 7 سو حج عازمین کو پاسپورٹ دئے گئے
سری نگر،9 مارچ : ریجنل پاسپورٹ دفتر نے جمعرات کو سری نگر میں ایک خصوصی کیمپ کے دوران زائد از 7 سو حج عازمین کو پاسپورٹ حوالے کئے۔اس موقعے پر ریجنل پاسپورٹ آفیسر کشمیر و لداخ دیویندر کمار نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ہم نے یہاں عازمین حج کے لئے ایک خصوصی کیمپ منعقد کرنے کے لئے مرکز سے اجازت طلب کی تھی۔
انہوں نے کہا: ’ہماری درخواست کو منظور کیا گیا اور آج ہم نے حج کے خواہشمندوں راحت پہنچانے کے لئے اس کیمپ کا انعقاد کیا۔
زیر التوا پاسپورٹوں کے بارے میں پوچھے جانے والے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا: ’دسمبر2022 میں زائد از چھ ہزار کیس زیر التوا تھے جن کی تعداد اس وقت محض 25 سو رہ گئی ہے‘۔
موصوف آفیسر نے کہا کہ ماہ مارچ کے اختتام تک ہم اس تعداد کو صفر تک پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے 25 فروری کو ایک خصوصی مہم کا اہتمام کیا جس میں زائد از چار سو درخواست دہندگان نے شرکت کی۔
یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.