ماہ فروری میں زائد از ایک لاکھ سیاحوں نے وادی کشمیر کی سیر کی/ ڈائریکٹر سیاحت کشمیر

ماہ فروری میں زائد از ایک لاکھ سیاحوں نے وادی کشمیر کی سیر کی/ ڈائریکٹر سیاحت کشمیر

سری نگر،4 مارچ: ڈائریکٹر سیاحت کشمیر فضل الحفیظ کا کہنا ہے کہ ماہ فروری میں زائد از ایک لاکھ سیاحوں نے وادی کشمیر کی سیر کی۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ آنے والے دنوں میں اس تعداد میں مزید اضافہ متوقع ہے۔موصوف ڈائریکٹر نے ان باتوں کا اظہار ہفتے کو ایک تقریب کے حاشیے پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا ماہ فروری میں ہی زائد از ایک لاکھ سیاحوں نے کشمیر کی سیر کی۔ان کا کہنا تھا: ’ہم مختلف طریقوں پر کام کر رہے ہیں آنے وانے ٹورسٹ سیزن کے لئے تیاریاں کی جا رہی ہیں تاکہ سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکے‘۔ناظم سیاحت نے کہا کہ ہم سائنٹیفک طریقوں پر کام کر رہے ہیں اور ہم رجسٹرڈ اور غیر رجسٹر ہوٹلوں سے ڈاٹا جمع کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم سیاحوں کا صحیح ڈاٹا جمع کریں گے۔ڈائریکٹر موصوف نے بتایا کہ امسال سیاحوں کی ریکارڈ توڑ آمد کا امکان ہے ۔ بتادیں کہ جموں وکشمیر میں سیاحتی سیزن کو کامیاب بنانے کی خاطر انتظامیہ کی جانب سے زمینی سطح پر اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.