جائیداد ٹیکس کے خلاف جموں میں تاجروں کا احتجاج

جائیداد ٹیکس کے خلاف جموں میں تاجروں کا احتجاج

جموں،2 مارچ: جموں وکشمیر کی سرمائی راجدھانی جموں کی پرانی منڈی میں تاجروں نے پراپرٹی ٹیکس لاگو کرنے کے خلاف احتجاج کیا۔مظاہرین نے ایل جی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ جائیداد ٹیکس کے فیصلے کو فوری طورپر واپس لیا جائے۔اطلاعات کے مطابق جمعرات کے روز جموں کی پرانی منڈی بازار میں تاجروں نے پراپرٹی ٹیکس کے خلاف احتجاج کیا۔مظاہرین نے بتایا کہ کورونا نے پہلے ہی تاجروں کو نقصان سے دوچار کیا اور ابھی سنبھل ہی نہیں پا رہے ہیں کہ سرکار نے پراپرٹی ٹیکس لاگو کیا۔ان کا کہنا تھا کہ جائیداد ٹیکس کو لاگو کرنے سے قبل لوگوں کی رائے کو ملحوظ نظر رکھنا چاہئے تھا۔

انہوں نے بتایا کہ جموں وکشمیر ایک چھوٹی سی ریاست ہے یہاں پر جائیداد ٹیکس لاگو کرنا لوگوں کے ساتھ بہت بڑی نا انصافی ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ سرکار کو اس فیصلے پر نظر ثانی کرنی چاہئے اور اگر ایسا نہیں کیا گیا تو جموں وکشمیر کے تاجر بند کال دینے پر مجبور ہو جائیں گے۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.