جموں وکشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کا پراپرٹی ٹیکس کے خلاف جموں میں احتجاج

جموں وکشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کا پراپرٹی ٹیکس کے خلاف جموں میں احتجاج

جموں،2 مارچ: جموں وکشمیر پردیش کانگریس کمیٹی نے جمعرات کو یہاں پراپرٹی ٹیکس کے خلاف احتجاج درج کیا۔احتجاجیوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈس اٹھا رکھے تھے اور وہ جم کر نعرہ بازی کر رہے تھے۔اس موقع پر پارٹی کے صدر وقار رسول نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا جی کہتے ہیں کہ یہ ٹیکس بہت کم ہے لیکن جب یہاں ٹول ٹیکس لگایا گیا تو وہ بھی پہلے صرف پچاس روپیے تھا جو آج تین سو روپیے ہے۔

انہوں نے کہا: ’پراپرٹی ٹیکس اس سال اگر ایک سو روپیے ہے تو اگلے سال ایک ہزار روپیے اور پھر دس ہزار روپیے ہوگا‘۔ان کا کہنا تھا: ’حکومت چاہتی ہے کہ جموں کشمیر کے لوگ بھیک مانگیں، ڈیلی ویجر در بدر ہوجائیں‘۔موصوف صدر کا دعویٰ تھا کہ موجودہ سرکار غریبوں کے خلاف سرکار ہے جو چناو¿ کرنے سے ڈرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ لوگ اس سرکار کو یہاں سے باہر نکال دیں گے۔ان کا لوگوں سے کہنا تھا کہ وہ بھی سرکار خلاف کھڑے ہوجائیں۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.