پراپرٹی ٹیکس پر لفٹینٹ گورنر کا بیان

پراپرٹی ٹیکس پر لفٹینٹ گورنر کا بیان

جموں :لفٹینٹ گورنر مسٹر منوج سنہا نے کہا کہ شہریوں کی فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیح ہے اور پراپرٹی ٹیکس شہروں کی مالی خود مختاری اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں عوامی سہولیات میں بہترئی کو یقینی بنائے گا ۔
لفٹینٹ گورنر نے کہا ” ہمارے شہروں کو تیز تیز رفتار ترقی کا مشاہدہ کرنا چاہئیے اور ترقی کے انجن کے طور پر ابھرنا چاہئیے ۔ اس کیلئے شہروں کی مالی خود مختاری ضروری ہے ۔ جموں و کشمیر میں پراپرٹی ٹیکس ملک میں سب سے کم ہو گا اور جموں و کشمیر میں عوامی سہولیات کو بہتر بنانے کیلئے استعمال کیا جائے گا ۔
انہوں نے مزید کہا ” عمل درآمد عام لوگوں کی مشاورت سے کیا جائے گا اور عام شہریوں کے مفادات کا تحفظ کیا جائے گا “۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.