آل جموں و کشمیر سکھ کوارڈینیشن کمیٹی کے وفد نے لفٹینٹ گورنر سے ملاقات کی

آل جموں و کشمیر سکھ کوارڈینیشن کمیٹی کے وفد نے لفٹینٹ گورنر سے ملاقات کی

جموں :آل جموں و کشمیر سکھ کوارڈینیشن کمیٹی کے چئیر مین ایس اجیت سنگھ کی قیادت میں گوردوارہ پربندھک کمیٹیوں کے منتخب صدور سمیت مختلف سکھ تنظیموں کی نمائندگی کرنے والے گیارہ رُکنی وفد نے آج یہاں راج بھون میں لفٹینٹ گورنر مسٹر منوج سنہا سے ملاقات کی ۔
سکھ برادری کے سرکردہ ارکان کے وفد نے معزز ہائی کورٹ کی طرف سے جاری کردہ حالیہ ہدایات کی روشنی میں سکھ گوردوارہ پربندھک بورڈ کے انتخابات سمیت کمیونٹی سے متعلق کئی مسائل پیش کئے ۔
وفد نے سکھ برادری کے مسائل کے تئیں حساس ہونے اور ان کے حل کیلئے مخلصانہ کوششیں کرنے پر لفٹینٹ گورنر کا بھی شکریہ ادا کیا ۔
لفٹینٹ گورنر نے وفد کے ارکان کو صبر سے سُنتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ بات چیت کے دوران پیش کئے گئے تمام حقیقی مسائل کو مناسب کارروائی کیلئے یو ٹی انتظامیہ کے متعلقہ حلقوں کے ساتھ اٹھایا جائے گا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.