جمعہ, مئی ۹, ۲۰۲۵
18.4 C
Srinagar

جموں میں خاتون کی درخت سے لٹکی لاش برآمد

جموں، 23فروری:جموں کے ضلع کٹھوعہ کے بسولی علاقے میں 23سالہ خاتون کی درخت سے لٹکی لاش برآمد کی گئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق مقامی لوگوں نے پولیس کو جمعرات کے روز اطلاع دی کہ جموں کے بسولی علاقے میں خاتون کی لاش درخت سے لٹکی ہوئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس کی ایک ٹیم جائے واردات پر پہنچی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا۔
متوفی خاتون کی شناخت 23سالہ کاجل دیوی کے بطور ہوئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ لاش کو طبی لوازمات کی ادائیگی کے لئے نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔
انہوں بتایا کہ اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی۔

یو این آ ئی

Popular Categories

spot_imgspot_img