جموں وکشمیر کے اندرونی علاقوں سے فوج ہٹانے میں کوئی حرج نہیں : رویندر رینا

جموں وکشمیر کے اندرونی علاقوں سے فوج ہٹانے میں کوئی حرج نہیں : رویندر رینا

جموں،20فروی:جموں وکشمیر بھارتیہ جنتاپارٹی کے یوٹی صدر رویندر رینا نے پیر کے روز کہاکہ وزیر داخلہ امیت شاہ کی مداخلت کے بعد ہی انسداد تجاوزات مہم کو روک دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ یوٹی کے اندرونی علاقوں میں فوجی ہٹائی جائے تو کوئی حرج نہیں لیکن سرحدی علاقوں میں ابھی بھی فوج کی ضرورت ہے۔ان باتوں کا اظہار موصوف نے جموں میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔

انہوں نے کہاکہ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے ساتھ فون پر بات چیت کے بعد جموں وکشمیر میں انسداد تجاوزات مہم کو روک دیاگیا۔

انہوں نے کہاکہ ہم اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں کیونکہ بی جے پی نے پہلے ہی واضح کیا کہ اس حوالے سے ایک ٹھوس پالیسی سامنے لائی جانی چاہئے تاکہ غریبوں کو راحت مل سکے۔رویندر رینا نے کہاکہ افرا تفری ٹھیک نہیں کیونکہ جموں وکشمیر کے لوگ امن کے ساتھ اپنی زندگی گزارنا چاہتے ہیں۔ان کے مطابق کشمیری ہو یا ڈوگرا ، مسلمان ہو یا ہندو سب کا بھلا ہی ہونا چاہئے۔جموں وکشمیر سے فوج کو واپس بلانے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں رویندر رینا نے کہاکہ یوٹی کے اندرونی علاقوں سے فوج ہٹائی جائے تو کوئی حرج نہیں۔

انہوں نے کہاکہ اندرونی علاقوں میں سی آر پی ایف کی تعیناتی خوش آئند بات ہے لیکن سرحدی علاقوں میں فی الحال فوج تعینات رہے گی۔ان کے مطابق چونکہ جموں وکشمیر ایک بارڈر علاقہ ہے لہذا ایل او سی کے متصل علاقوں میں فوج کی تعیناتی ناگزیر ہے۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.