بدھ, اکتوبر ۹, ۲۰۲۴
23.9 C
Srinagar

گاندربل کے سونہ مرگ میں مٹی کا تودا گر آنے سے کم سے کم 9 رہائشی مکانوں کو نقصان

سری نگر/ وسطی کشمیر کےضلع گاندربل کے سونہ مرگ علاقے میں بھاری بھر کم مٹی کا تودا گر آنے سے کم سے کم 9 رہائشی مکانوں او ایک گاؤ خانے کو نقصان پہنچا تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سونہ مرگ کے ریزن علاقے میں موسلا دھار بارشوں سے گذشتہ شام مٹی کا ایک بھاری بھرکم تودا گر آیا جس سے کم سے کم نو مکانوں اور ایک گاؤ خانے کو نقصان پہنچا۔

انہوں نے کہا کہ جن کے مکانوں کو نقصان پہنچا ہے ان میں محمد اقبال رینہ ولد عبدالرحمان رینہ، محمد یوسف رینہ ولد عبدالاحد رینہ، شبیر احمد رینہ ولد غلام محمد رینہ، محمد جمال رینہ ولد غلام محمد رینہ، محمد یوسف رینہ ولد غلام محمد، محمد کمال رینہ ولد غلام محمد، ظہور احمد ولد عبدالرحمان، عبدالسلام ولد غلام محمد اور محمد اسلم ساکنان ریزن گنڈ شامل ہیں۔

مذکورہ ذرائع نے بتایا کہ تاہم اس واردات میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ مویشیوں کو بھی بحافظت دوسری جگہ منتقل کیا گیا ہے۔

ادھر مٹی کا تودا گر آنے سے سری نگر- سونہ مرگ شاہراہ بند ہوئی ہے۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img