کشمیر:شبانہ درجہ حرارت معمول سے زیادہ ریکارڈ، اگلے 24 گھنٹوں کے دوران برف وباراں کا امکان

کشمیر:شبانہ درجہ حرارت معمول سے زیادہ ریکارڈ، اگلے 24 گھنٹوں کے دوران برف وباراں کا امکان

سری نگر/ محکمہ موسمیات کی طرف سے برف و باراں کی پیش گوئی کے بیچ وادی کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت معمول سے زیادہ ریکارڈ ہوا ہے۔
متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران برف وباراں کا امکان ہے۔
انہوں نے کہ وادی کے میدانی علاقوں میں ہلکی بارشیں جبکہ بالائی علاقوں میں ہلکے سے درمیانی درجے کا برف و باراں متوقع ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ برف وباراں کا سلسلہ 21 فروری کی صبح تک جاری رہ سکتا ہے۔
ادھر گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت5.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے4.4 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت 0.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 6.9 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت 1.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 5.7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت 4.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے4.8 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 3.1 ڈگری سینٹی گریئڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے3.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی2.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.