وادی کشمیر میں سرمائی تعطیلات کے بعد تعلیمی ادارے(کالج) کھل گئے

وادی کشمیر میں سرمائی تعطیلات کے بعد تعلیمی ادارے(کالج) کھل گئے

سری نگر، 15فروری:وادی کشمیر میں بدھ کے روز سرکاری اعلان کے مطابق کالجوں میں درس و تدریس کا کام شروع ہوا  یو این آئی نامہ نگار کے مطابق وادی کشمیر میں بدھ کے روز سرکاری اعلان کے مطابق سرمائی تعطیلات کے بعد تعلیمی ادارے(کالج ) پچاس روز کے بعد کھل گئے مختلف النوع رنگوں کے شگوفوں سے جہاں کالجوں میں بہار نو کی فضا کھل گئی وہیں اساتذہ کے چہروں پر بھی مسکراہٹ کے گلستان کھلتے ہوئے دیکھے گئے۔

بدھ کی صبح کو ہی طلبا کو رنگ برنگی وردیوں میں ملبوس اور صاف وشفاف جوتے پہنے طلبا کو قطار در قطار سڑکوں پر چلتے ہوئے اور بس اسٹاپوں پر اپنے والدین کے ہمراہ اسکول بس کا انتطار کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

ایک والد نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ :’ وادی میں کالج 50 دنوں کے بعد کھل رہے ہیں، طلبہ وطالبات آج کالج جا رہے ہیں اس سے دلی سکون اور روحانی تسکین مل رہی ہے۔

مقتدیٰ مہدی نامی ایک طالب علم نے بتایا کہ بڑے دنوں کے بعد آج اپنے اساتذہ اور دوسرے ہم جماعتوں کے ساتھ ملاقات ہوگی۔

انہوں نے کہا: ‘میں بہت ہی خوشی محسوس کررہا ہوں، امسال موسم سرما بہت ہی تیز تھا گھروں سے باہر نکلنا محال ہوگیا تھا، آج کئی ماہ کے بعد اپنے اساتذہ کرام اور دوسرے ہم جماعتوں کے ساتھ ملاقات ہوگی اور تعلیمی سرگرمیاں بھی بحال ہوں گی’۔

انہوں نے کہا: ‘میں منگل کے روز دن بھر کالج جانے کے لئے تیاریوں میں مصروف رہا، وردی، کتابیں، جوتے وغیرہ تیار رکھے اور بالوں کی بھی کٹائی کی۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.