سری نگر، 15فروری:کانگریس لیڈر راہل گاندھی بدھ کے روز نجی دورے پر سیاحتی مقام گلمرگ پہنچے کانگریس ذرائع نے بتایا کہ راہل گاندھی بدھ کی سہ پہر کو سری نگر پہنچے اور سیدھے گلمرگ کی طرف روانہ ہوے انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی کا یہ نجی دورہ ہے اور وہ تین روز تک یہاں قیام کریں گے معلوم ہو ہے کہ راہل گاندھی کے گلمرگ دورے کے پیش نظر سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں۔
یو این آئی