آئی ایف آر سی نے ترکی اور شام کے لیے کل 21.7 کروڑ ڈالر کی ضروری ابتدائی امداد کا اندازہ لگایا

آئی ایف آر سی نے ترکی اور شام کے لیے کل 21.7 کروڑ ڈالر کی ضروری ابتدائی امداد کا اندازہ لگایا

اقوام متحدہ، 9 فروری:انٹرنیشنل فیڈریشن آف ریڈ کراس اینڈ ریڈ کریسنٹ سوسائٹیز (آئی ایف آرسی) نے ترکی اور شام میں زلزلہ متاثرین کی مدد کے لیے 20 کروڑ سوئس فرانک (21.7 کروڑ ڈالر) کی ضروری ابتدائی امدادکا تخمینہ لگایا ہے آپریشنز کوآرڈینیٹر جیویر کاسٹیلانوس نے یہ معلومات اسپوتنک کو دی۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا، ’’ہم 20 کروڑ سوئس فرانک کا ایک ہنگامی بل لے کر آئے ہیں جس میں سے 12 کروڑ ترکی اور آٹھ کروڑشام کوجائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ رقم 12 ماہ کی مدت میں فراہم کی جائے گی۔

مسٹر کاسٹیلانوس کے مطابق، ترکی-شام کے زلزلہ زدگان کی مدد کے لیے درکارراحت امداد کی حتمی رقم کا تعین کرنے کے لیے آئی ایف آرسی کوکئی ماہ کے جائزے کی ضرورت ہوگی۔

غرطلب ہے کہ پیر کو دوبڑے زلزلوں اوراس کے بعد آئے درجنوں جھٹکے سے دونوں ممالک لرز اٹھے تھے، جن میں 15 ہزار سے زائد افراد ہلاک اور ہزاروں مکانات منہدم ہو گئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.