محبوبہ مفتی کی گرفتاری کے خلاف سری نگر میں احتجاج

محبوبہ مفتی کی گرفتاری کے خلاف سری نگر میں احتجاج

سری نگر،8 فروری:پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کی گرفتاری کے خلاف سری نگر میں کارکنوں نے سڑکوں پر آکر احتجاجی مظاہرئے کئے اور پارٹی صدر کی رہائی کا مطالبہ کیا ۔
بتادیں کہ بدھ کے روز دہلی میں احتجاج کے دوران محبوبہ مفتی کو پولیس نے احتیاطی طورپر حراست میں لیا۔
اطلاعات کے مطابق سری نگر میں پی ڈی پی کے کارکنوں نے محبوبہ مفتی کی گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرئے کئے ۔
مظاہرین نے بتایا کہ نئی دہلی میں پُر امن احتجاج کے دوران محبوبہ مفتی سمیت درجنوں لیڈروں کو گاڑیوں میں بھر کر حراست میں لیا گیا۔
اُن کے مطابق جمہوریت میں ہر کسی کو اپنی بات کہنے کا حق حاصل ہے لیکن جموں وکشمیر میں پُر امن احتجاج کرنے کی بھی اجازت نہیں ۔
انہوں نے مزید بتایا کہ موجودہ انتظامیہ کی عوام کش پالیسی کے خلاف پی ڈی پی کا احتجاج جاری رہے گا۔
معلوم ہوا ہے کہ جوں ہی کارکنوں نے لالچوک کی طرف پیش قدمی شروع کی پہلے سے تعینات پولیس نے اُنہیں آگے بڑھنے کی اجازت نہیں دی۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.