ڈانگری واقعہ: حملہ آاور راجوری کے بالائی علاقوں میں چھپے ہوئے ہیں: پولیس ایڈوائزری

ڈانگری واقعہ: حملہ آاور راجوری کے بالائی علاقوں میں چھپے ہوئے ہیں: پولیس ایڈوائزری

جموں،8 فروری:جموں وکشمیر پولیس نے ایڈوائزری جاری کی ہے کہ ڈانگری راجوری میں شہری ہلاکتوں میں ملوث ملی ٹینٹ اوپری علاقوں میں چھپے بیٹھے ہیں۔
ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ حملہ آورو ں کو کسی طریقے سے مدد فراہم کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
اطلاعات کے مطابق راجوری پولیس نے ایڈوائزری جاری کی ہے کہ ڈانگری میں عام شہریوں کی ہلاکتوں میں ملوث ملی ٹینٹ پہاڑی علاقوں میں چھپے بیٹھے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ملی ٹینٹوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کی خاطر زمینی سطح پر اقدامات اُٹھائے گئے ہیں۔
ایڈوائزری میں لوگوں سے تلقین کی گئی کہ وہ حملہ آوروں کو کسی بھی صورت میں مدد فراہم نہ کریں ۔
اُن کے مطابق جوکوئی بھی حملہ آوروں کو مدد فراہم کرنے میں ملوث ہوگا اُس کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
بتادیں کہ راجوری کے ڈانگری گاوں میں ملی ٹینٹوں کے حملے میں سات عام شہری از جان جبکہ چودہ دیگر زخمی ہوئے تھے۔
سیکورٹی فورسز نے راجوری ضلع میں حملہ آوروں کو تلاش کرنے کی خاطر لگ بھگ 120آپریشن چلائے جس دوران کئی مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لیا گیا تاہم ابھی تک حملہ آور پولیس کی گرفت سے باہر ہے۔
یہ بھی یاد رہے کہ ڈانگری گاوں کے لوگوں نے حکومت کو دھمکی دی ہے کہ اگر 15روز کے اندرا ندر حملہ آوروں کو کیفر کردار تک نہیں پہنچایا گیا تو وہ تادم مرگ بھوک ہڑتال پر جانے پر مجبور ہو جائیں گے۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.