ترکی اور شام میں زلزلے سے اموات کی تعداد 7 ہزار کے پار

ترکی اور شام میں زلزلے سے اموات کی تعداد 7 ہزار کے پار

انقرہ/ دمشق، 8 فروری : ترکی کے نائب صدر مسٹر فواد اوکتے نے بدھ کے روز کہا کہ ملک کے جنوبی علاقے میں آنے والے تباہ کن زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد 5,894 ہو گئی ہے اور تقریباً 35,000 لوگ زخمی ہوئے ہیں۔

نائب صدر نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ اب تک زلزلہ کے متاثرہ علاقے میں 5,894 افراد فوت ہوئے اور 34,810 زخمی ہیں۔

دوسری جانب شام میں شدید زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 1,250 ہوگئی ہے اور 2,054 لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ شام کی وزارت صحت نے بدھ کے روز یہ اطلاع دی ہے۔

وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا کہ شام کے وزیر صحت حسن الغباش نے لاتکیہ کے دورے کے بعد کہا کہ مرنے والوں کی تعداد 1,250 اور زخمیوں کی تعداد 2,054 ہو گئی ہے۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.