کشمیر: دو اضلاع میں دو خواتین سمیت پانچ منشیات فروش گرفتار:پولیس

کشمیر: دو اضلاع میں دو خواتین سمیت پانچ منشیات فروش گرفتار:پولیس
سری نگر،8 فروری : پولیس نے وادی کشمیر کے دو الگ الگ اضلاع میں دو خواتین سمیت پانچ منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے نشہ آور مواد بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پلوامہ پولیس نے ایک ناکے پر ایک خاتون سمیت چار منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے5 گرام براؤن شوگر اور 350 گرام چرس بر آمد کیا۔
انہوں نے کہا کہ پولیس نے لتر علاقے میں گورنمنٹ ہائر سکنڈری اسکول کے نزدیک ایک ناکے کے دوران لتر سے نائینہ کی طرف جا رہے ایک آٹو لوڈ کیرئر کو رکنے کا اشارہ کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ پولیس کو دیکھتے ہی ڈرائیور نے جائے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم پولیس پارٹی نے اس کو اور آٹو میں سوار تمام افراد کو دھر لیا۔
بیان میں کہا گیا کہ تلاشی کے دوران ان افراد کی تحویل سے 5 گرام براؤن شوگر اور350 گرام چرس بر آمد کیا گیا۔
بیان کے مطابق ان تمام ملزموں کو گرفتار کیا گیا اور آٹو کو ضبط کیا گیا۔
گرفتار شدگان کی شناخت توصیف مشتاق ولد مشتاق احمد گنائی ساکن چھوٹی پورہ پلوامہ، جنید احمد ملک ولد غلام احمد ملک ساکن رنگ مولہ پلوامہ، طاہر احمد جو ولد نذیر احمد جو ساکن کھنموہ اور ثریا جیلانی دختر غلام جیلانی شاہ ساکن باغات برزلہ حال راول پورہ سری نگر کے بطور ہوئی ہے۔
 یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.