انہوں نے ٹویٹ میں یہ بھی لکھا ہے کہ اس مشکل وقت میں ہندوستان ترکی کے ساتھ ہے۔
ہندوستانی فوج کی 89 رکنی فیلڈ اسپتال اور طبی ٹیم ترکی کے لیے روانہ ہوگئی۔ اس آرمی ٹیم میں آرتھوپیڈک سرجیکل ٹیم، جنرل سرجیکل اسپیشلسٹ اور دیگر طبی ٹیموں سمیت اہم نگہداشت کے ماہرین کو بھیجا گیا ہے۔ اہم طبی آلات بشمول ایکسرے مشینیں، وینٹی لیٹرز، آکسیجن جنریشن پلانٹس، کارڈیک مانیٹر اور 30 بستروں پر مشتمل طبی سہولت تیار کرنے کے لیے مواد شامل ہیں ۔
ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ فضائیہ کا دوسرا طیارہ امدادی سامان لے کر روانہ ہونے کے لیے تیار ہے۔
اہم بات یہ ہے کہ ترکی اور شام سمیت اس کے ارد گرد کے ممالک میں پیر کی صبح آنے والے تباہ کن زلزلے میں تین ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
آج یہ اطلاع دیتے ہوئے ترکی کی ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی (AFAD) نے کہا کہ تباہ کن زلزلے سے 3,381 افراد ہلاک اور کم از کم 20,426 افراد زخمی اور 5,775 عمارتیں تباہ ہو گئی ہیں۔
یو این آئی