انقرہ،7 فروری : ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ زلزلہ متاثرین کے لیے 100بلین ترک کرنسی فوری طور پر امداد کیلئے جاری کی گئی ہے۔
خوفناک زلزلے سے ہونے والی تباہی پر ترک صدر نے کہا کہ تین مہینے تک اسٹیٹ ایمرجنسی نافذ رہے گی شہری روڈز اور فون لائنز خالی رکھیں۔انہوں نے کہا کہ پورے ملک سے لوگ امداد کیلئے آرہے ہیں جب کہ دیگر شہروں کومتاثرین کیلئےرہائش دینے کی ہدایت کی ہیں۔
صدر اردوان نے کہا کہ تقریباً 5400 افراد سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کا کام کر رہے ہیں زخمیوں کومرسن، استنبول، انقرہ کے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا زلزلے سے3ہزار549 اموات اور22000 زخمی ہوئے۔
ترک صدر کا کہنا تھا کہ زخمیوں کےلیے اناتولیہ میں 50 ہزار بیڈز کا انتظام کیا گیا ہے بین الاقوامی لیڈرز نے امداد کے لیے کالز اور پیغامات بھیجے ہیں ڈرونز کے ذریعے تباہ کاریوں کا جائزہ لیاجارہا ہے۔
یو این آئی