جمعہ, ستمبر ۱۳, ۲۰۲۴
17.9 C
Srinagar

ٹریفک پولیس اہلکار کو اغوا کرنے اور بوتھ کو مسمار کرنے کی پادائش میں ایس ایم سی کے تین ملازمین گرفتار /پولیس

سری نگر،7 فروری: جموں وکشمیر پولیس کا کہنا ہے کہ سری نگر میں ٹریفک بوتھ کو توڑنے کے ساتھ ساتھ ڈیوٹی پر مامور ٹریفک پولیس اہلکاروں پر مبینہ حملہ کرنے کے الزام میں ایس ایم ایس سے وابستہ تین ملازمین کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے انہیں حراست میں لیا گیا۔

سری نگر پولیس نے ٹویٹ کے ذریعے جانکاری دیتے ہوئے بتایا :’ سری نگر میں ٹریفک رولز کی خلاف ورزی کی پادائش میں ایس ایم سی کے ایک عہدیدار کے خلاف چالان کاٹا گیا تاہم سری نگر میونسپل کارپوریشن کے ملازم نے دیگر ملازمین کے ہمراہ ٹریفک بوتھ کو منہدم کیا اور بعد ازاں ڈیوٹی پر مامور ٹریفک پولیس اہلکاروں پر بھی حملہ کیا۔انہوں نے کہاکہ پولیس نے شیر گڑھ ی پولیس تھانے میں تین ایس ایم سی ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کر کے بعد ازں ان کی گرفتاری بھی عمل میں لائی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ایس ایم سی ملازمین نے ٹریفک پولیس اہلکار کا اغوا کرکے اس کو زبردستی کار میں بھی بٹھایا۔

سوشل میڈیا سائٹوں پر وائرل ویڈیو میں صاف دیکھا جاسکتا ہے کہ لل دید سری نگر کے نزدیک ایس ایم سی ملازمین اور ٹریفک پولیس اہلکا ر آپس میں الجھ پڑے اور ایک دوسرے پر سخت الفاظ استعمال کئے۔ویڈیو میں ٹریفک پولیس اہلکار نے بتایا کہ ایس ایم سی عہدیدار کو چالان کاٹنا ناگوار گزرا اور اس نے دیگر ملازمین کے ہمراہ ٹریفک عملے کا ایک بوتھ جے سی بی کے ذریعے مسمار کیا۔سری نگر میونسپل کارپوریشن کے ملازمین کا کہنا ہے کہ انسداد تجاوزات مہم کے تحت لل دید میں غیر قانونی طورپر شاہراہ پر تعمیر کئے گئے ایک ڈھانچے کو مسمار کیا گیا۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img