پیر, دسمبر ۲۲, ۲۰۲۵
10.8 C
Srinagar

وادیٔ کشمیر کا معتبر ادبی و نشریاتی چہرہ خاموش، عبدالاحد فرہاد کا اچانک انتقال

وادیٔ کشمیر کے نامور براڈ کاسٹر، قلم کار، ادیب، مصنف اور شاعر عبدالاحد فرہاد جموں میں اچانک انتقال کر گئے۔ ان کے انتقال کی خبر پھیلتے ہی ادبی، صحافتی اور ثقافتی حلقوں میں غم و اندوہ کی لہر دوڑ گئی۔
عبدالاحد فرہاد ایک ہمہ جہت شخصیت کے مالک تھے، جنہوں نے براڈ کاسٹنگ اور ادب کے میدان میں اپنی الگ پہچان قائم کی۔ ان کی تحریر میں فکری گہرائی، اور گفتگو میں تہذیبی وقار نمایاں تھا، جس نے انہیں ہم عصروں میں ممتاز مقام عطا کیا۔
ادارہ ایشین میل کے لیے بھی فرہاد صاحب کا انتقال ایک ناقابلِ تلافی صدمہ ہے۔ انہوں نے ادارے کے ملٹی میڈیا پلیٹ فارم سے ”بزمِ عرفان“ جیسے ادبی پروگرام کی میزبانی کی، جس کے ذریعے نہ صرف ادب کو فروغ ملا بلکہ کئی گمنام شعرا اور اہلِ قلم کو عوامی سطح پر پہچان ملی۔
مرحوم کی میت جموں سے سرینگر لائی جا رہی ہے، جہاں آج ان کی آخری رسومات صورہ، سرینگر میں ادا کی جائیں گی۔
ادبی دنیا ایک سنجیدہ، باوقار اور خلوص سے بھرپور آواز سے محروم ہو گئی ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img