پلوامہ کا طالب علم ملی ٹنٹوں کی صفوں میں شامل نہیں ہوا ہے:پولیس

پلوامہ کا طالب علم ملی ٹنٹوں کی صفوں میں شامل نہیں ہوا ہے:پولیس

سری نگر،6 فروری : پولیس نے پیر کو پلوامہ کے ایک نوجوان کےملی ٹنٹوں کی صفوں میں شامل ہونے کی رپورٹ کو مسترد کیا۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پلوامہ کے مرن علاقے سے تعلق رکھنے والے گوہر نبی ولد غلام نبی نامی ایک طالب علم کی تصویر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل کی گئی اور یہ دعویٰ کیا گیا کہ وہ ملی ٹنٹوں کی صفوں میں شامل ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ مذکورہ نوجوان کسیملی ٹنٹ تنظیم میں شامل نہیں ہوا ہے بلکہ وہ بھٹنڈہ پنجاب میں بی ایس سی کارڈیالوجی کی تعلیم حاصل کر رہا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ مذکورہ طالب علم نے خود بھی ایک ویڈیو کلپ ریکارڈ کی ہے جس میں انہوں نے ان دعوؤں کی تردید کی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ پلوامہ پولیس نے اس ضمن میں تحقیقات شروع کی ہے تاکہ ان لوگوں کی شناخت اور گرفتاری عمل میں لائی جا سکے جنہوں نے مذکورہ نوجوان کی تصویر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل کرکے اس پر جھوٹا الزام عائد کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس نے شر پسندوں کومتنبہ کرتی ہے کہ اس نوعیت کا اشتعال انگیز مواد شئیر کرنے سے گریز کریں۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.