جموں کے ملک مارکیٹ میں انسداد تجاوزات مہم کے دوران تشدد بھڑک اٹھا، پولیس اہلکار زخمی

جموں کے ملک مارکیٹ میں انسداد تجاوزات مہم کے دوران تشدد بھڑک اٹھا، پولیس اہلکار زخمی

جموں،4 فروری: جموں کے ملک مارکیٹ چھنی میں انسداد تجاوزات مہم کے دوران لوگ مشتعل ہوئے اور انہوں نے پتھراو کیا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا جبکہ متعدد گاڑیوں کے شیشے چکنا چور ہوئے.اطلاعات کے مطابق جموں کے ملک مارکیٹ چھنی میں شاپنگ کمپلیکس کو منہدم کرنے اور لوگوں کو نوٹسیں جاری کرنے کے ہفتے کے روز خلاف مرد و زن سڑکوں پر نکل آئے اور احتجاجی مظاہرئے کئے۔معلوم ہوا ہے کہ مظاہرین نے پولیس اور محکمہ مال کی ٹیم پر پتھراو کیا جس کے نتیجے میں کئی گاڑیوں کے شیشے چکنا چور ہوئے جبکہ ایک پولیس اہلکار کو چوٹ بھی آئی حالات کی نزاکت کو دیکھتے ہی پولیس کی بھاری نفری کو علاقے میں تعینات کیا گیا۔خواتین نے بتایا کہ ہماری مکانوں کو مسمار کرنے کی خاطر جے سی بی کے ذریعے محکمہ کی ٹیمیں وارد ہوئی اور انہوں نے شاپنگ کمپلیکس اور مکانوں کو مسمار کرنے کا سلسلہ شروع کیا جس کے خلاف لوگ سڑکوں پر نکل آئے۔

انہوں نے کہاکہ ہمارے مکانوں کو مسمار کرنے کی سازشیں رچائی جارہی ہیں جس کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا۔ملک مارکیٹ کی مین شاہراہ پر سینکڑوں کی تعداد میں مرد وزن سڑکوں پر دھرنے پر بیٹھے ہوئے ہیں جبکہ پولیس کے اعلیٰ حکام لوگوں کو سمجھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔آخری اطلاعا ت موصول ہونے تک علاقے میں کشیدگی کا ماحول تھا۔اس بیچ شام دیر گئے ایس ایس پی چندن کوہلی جائے موقع پر پہنچے اور مظاہرین کو سمجھایا کہ اُن کے ساتھ کوئی غلط نہیں ہوگا۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.