جموں:لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے نئی دہلی میں اس برس کے یوم جمہوریہ پریڈ میں حصہ لینے والے این سی سی کیڈٹس کے ساتھ بات چیت کی۔
اِس موقعہ پر کیڈٹس نے یوم جمہوریہ کیمپ کے دوران اَپنے تجربے اور تربیت کا اِشتراک کیا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے جموںوکشمیر اور لداخ کے دستے کو 17 این سی سی ڈائریکٹوریٹ میں تاریخی اور بے مثال چوتھی پوزیشن حاصل کرنے پر مبارک باد دی۔
اُنہوں نے کہا کہ قومی سطح پر این سی سی کے مشترکہ دستے کے ایک حصے کے طور پر کارتاویہ کے راستے پر مارچ کرنے کے لئے 17 این سی سی کیڈٹس کا اِنتخاب اور گارڈ آف آنر کے لئے 7کیڈٹس کا اِنتخاب واقعی ایک عظیم کار نامہ ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،” جموںوکشمیریوٹی میں این سی سی نوجوانوں کو تیار کرنے اور یوٹیز کے نوجوانوں کو قومی دھارے کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کے مجموعی مقصد کو حاصل کرنے کے لئے yeoman خدمات اَنجام دینے میں اہم کردار اَدا کر رہا ہے ۔“
اُنہوں نے کہا کہ این سی سی کیڈٹس نوجوانوں کی طاقت کی علامت ہیں ۔ دُنیا کے سب سے بڑی یونیفارمڈ یوتھ آرگنائزیشن ، این سی سی پر قومی تعلیمی پالیسی اور حکومت کے فلیگ شپ پروگراموں کے مو¿ثر نفاذ میں اَپنا حصہ اَدا کرنے کی زیادہ ذمہ داری ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ سرحدی علاقوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کی خصوصاً حوصلہ اَفزائی کی جانی چاہیے کہ وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں این سی سی میں اَپنا اِندراج کریں تاکہ اِنسانیت ، حب الوطنی اور بے لوث خدمت کی اقدارکو عام کیا جاسکے۔
اُنہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تحفظ جیسے کئی مسائل اور موضوعات پر این سی سی کی بیداری کی مہمیں قابل ستائش ہیں۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ مختلف شعبوں میں نوجوانوں کی قیادت کو فروغ دینا ہمارا مقصد ہونا چاہیے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ آج منشیات کی لت معاشرے کے لئے سب سے بڑا چیلنج ہے۔اُنہوںنے کہا کہ این سی سی کیڈٹس کو منشیات کی بدعت کے خلاف مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ضرورت ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے این سی سی کیڈٹس کو بھی جموں کشمیر میں جی 20 ایونٹ کے کامیاب انعقاد میں اپنا حصہ اَدا کرنے کی ترغیب دی۔
میجر جنرل تیجندر کمار ایم پی، اے ڈی جی، این سی سی ڈائریکٹوریٹ جموں کشمیر اور لداخ نے این سی سی ڈائریکٹوریٹ کے کیڈٹس کی سرگرمیوں اور کامیابیوں پر روشنی ڈالی۔
اِس موقعہ پرراج بھو ن میں پرنسپل سیکرٹری اعلیٰ تعلیم آلوک کمار ، اِنتظامی سیکرٹری یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس سرمد حفیظ ، بریگیڈیئر کے ایس کلسی ، گروپ کمانڈر این سی سی سری نگر ، سینئر اَفسران اور اِنسٹرکٹر موجود تھے۔