لیفٹیننٹ گورنر نے سکاسٹ جموں کے طلباءکے ایک بیچ کو کنساس سٹیٹ یونیورسٹی یو ایس اے میں ایک ایکسپوزر کم ٹریننگ پروگرام کیلئے جھنڈی دِکھا کر روانہ کیا

لیفٹیننٹ گورنر نے سکاسٹ جموں کے طلباءکے ایک بیچ کو کنساس سٹیٹ یونیورسٹی یو ایس اے میں ایک ایکسپوزر کم ٹریننگ پروگرام کیلئے جھنڈی دِکھا کر روانہ کیا

جموں:لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج سکاسٹ جموں کے 9 اَنڈرگریجویٹ طلباءکے ایک بیچ کو کنساس سٹیٹ یونیورسٹی یو ایس اے میں ایک ایکسپورزر کم ٹریننگ پروگرام کے لئے ہری جھنڈی دِکھا کر روانہ کیا۔
فیلو شپ طلباءکو 60 دِن کی طویل صلاحیت سازی پروگرام میں تعلیمی ماحولیاتی نظام اور صنعتی قیام سے روشناس کیا جائے گا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے طلباءسے بات چیت کی اور اُنہیں فیلو شپ کے لئے منتخب ہونے پر مبارک باد دی۔
طلباءنیشنل ایگری کلچرل ہائیر ایجوکیشن پروجیکٹ کے سٹوڈنٹ اوور سیز فیلو شپ پروگرام کے تحت کنساس سٹیٹ یورنیورسٹی کا دورہ کریں گے جس کی مالی اعانت اِنڈین کونسل آف ایگری کلچر ل ریسرچ ( آئی سی اے آر) اور ورلڈ بینک نے کی ہے۔
اِس گروپ میں زرعی یونیورسٹی کی فیکلٹی آف ایگری کلچر ، سکول آف بائیو ٹیکنالوجی اور فیکلٹی آف ویٹرنری سائنسز اینڈ اینمل ہسبنڈری کے اَنڈر گریجویٹ طلبا ءشامل ہیں۔
وائس چانسلر سکاسٹ جموں پروفیسر نذیر احمد گنائی اور دیگر متعلقہ فیکلٹی ممبران بھی راج بھون میں موجود تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.