وقف بورڈ کے دائرہ اختیار میں آنے والی عبادت گاہیں اور مساجد منقبت، اورادِ فتح اور دُعا ﺅں وغیرہ پر کہیں کوئی بھی پابندی نہیں:درخشاںاندرابی

وقف بورڈ کے دائرہ اختیار میں آنے والی عبادت گاہیں اور مساجد منقبت، اورادِ فتح اور دُعا ﺅں وغیرہ پر کہیں کوئی بھی پابندی نہیں:درخشاںاندرابی

سری نگر : جموں وکشمیر وقف بورڈ کے چیئرپرسن ڈاکٹردرخشاںاندرابی نے جمعرات کو کہا کہ درگاہوں،خانقاہوں ، زیارتگاہوں اور مساجد میں منقبت پر کوئی پابندی نہیں ہے۔جے کے این ایس کے مطابق ایک بیان میں وقف بورڈ کے چیئرپرسن ڈاکٹردرخشاںاندرابی نے کہا کہ کچھ لوگ مذہب کو اپنے ذاتی مفادات کے لئے استعمال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، جو کہ بدقسمتی کی بات ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وقف بورڈ کے دائرہ اختیار میں آنے والی عبادت گاہیں اور مساجدمیں منقبت، اورادِ فتح اور دُعا ﺅں وغیرہ پر کہیں کوئی بھی پابندی نہیں ہے۔ درخشاں اندرابی نے کہاکہ یہ کلمے صوفی بزرگوں کی طرف سے کشمیری عوام کےلئے تحفہ ہیں۔انہوںنے لوگوںکوخبردار کیاکہ کچھ لوگ اپنے ذاتی مفادات کیلئے افواہیں اور گمراہ کن باتیں پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں ،جن سے لوگوںکوہوشیاررہناچاہئے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.