ہفتہ, اگست 1, 2026
25 C
Srinagar

وزیراعلیٰ کی کُلگام میں دو مزدوروں کے قتل کی شدید مذمت، لواحقین کے لیے 10،10 لاکھ روپے امداد کا اعلان

سرینگر، یکم اگست: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے جمعہ کو کُلگام میں دو مزدوروں کے قتل کی سخت مذمت کرتے ہوئے معصوم جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔

انہوں نے اس واقعے کو "بہیمانہ” قرار دیتے ہوئے سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ حکومت اس مشکل گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے۔

وزیراعلیٰ نے اعلان کیا کہ جاں بحق مزدوروں کے لواحقین کو چیف منسٹر ریلیف فنڈ سے 10،10 لاکھ روپے بطور ایکس گریشیا امداد فراہم کی جائے گی۔ یہ رقم ضلعی انتظامیہ کی جانب سے فوری طور پر فراہم کی جانے والی 6،6 لاکھ روپے کی امداد کے علاوہ ہوگی۔

حکومت نے متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن تعاون فراہم کرنے اور خطے میں امن و امان برقرار رکھنے کے اپنے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

Popular Categories

spot_imgspot_img